Thursday, April 22, 2021



استاد کسی بھی معاشرے کا وہ کردار ہیں جن کے کندھوں پر اچھے یا برے معاشرے کی تشکیل کا بوجھ ہوتا ہے۔ان معمار قوم کے ہاتھ باندھ دینے کا مطلب ہے ایسی نسل کو پروان چڑھانا جو منہ زور ہونے کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کی پستیوں میں گری ہوئی ہو۔اچھے استاد کا ملنا بہت خوش نصیبی کی بات ہے۔پہلے والدین اپنے بچوں کی شخصیت سنوارنے کے لئے اساتذہ کے حوالے کرتے تھے لیکن آج اساتذہ کو والدین کے تابع رہنے پر مجبور کر دیا گیا ہے

"مار نہیں پیار"کا نعرہ ایک حدد تک تو اثر رکھتا ہے لیکن دراصل اس کے اثرات بہت بھیانک ہیں

یہ نعرہ دراصل چند اساتذہ کے بےجا تشدد کو روکنے کے لیے لگایا گیا۔جن کی مار کی وجہ سے بچے یا تو تعلیم کے نام سے بھی دوڑ جاتے ہیں یا وہ ایسے تشدد کا شکار ہو جاتے ہیں جو ان کے لیے کسی گہری چوٹ کا باعث بنتا تھا۔ لیکن اس کی آڑ میں بارسوخ ذرائع رکھنے والے لوگوں نے فائدہ اٹھانا شروع کر دیا اور اساتذہ کے احترام کو پامال کرنا شروع کر دیا 

آج اساتذہ بااثر افراد کے تابع رہنے اور ان کے آگے خاموشی اختیار کرنے پر مجبور ہیں المیہ تو یہ ہے کہ استاد سے چھوٹی سی غلطی سرزد ہونے کی صورت میں اس کی پیشی انہی والدین کے سامنے ہوتی ہے

اس نعرے کا ماخذ دراصل پرائیویٹ سکولوں کے قوانین و ضوابط ہیں جو فیسوں سے اپنی جیبوں کو بھرنے کی خاطر کسی بچے کا سکول سے اخراج برداشت نہیں کر پاتے انہیں ہر حالت میں بچے کی تعداد کو پورا کرنا ہے اس تعداد کو پورا کرنے کی خاطر انہیں چند اچھے اساتذہ سے ہاتھ بھی دھونا پڑے تو کوئی فرق نہیں پڑتا 

پی ٹی ایم کے نام پر والدین کی آؤ بھگت اور خوشامد سے والدین کو خوش کرنے کی پوری کوشش کی جاتی ہے۔ رہیس زادے اور رہیس زادیوں کو راہ راست پر لانے اور ان کی اصلاح کرنے کے لیے اساتذہ کو تلقین کی جاتی ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ توجہ سے پڑھائیں اور ین کی اصلاح کریں۔ٍمار نہیں پیار کی اصل جڑ یہیں سے پروان چڑھی ہے۔جو بعد میں ہر سکول تک پہنچ گئی ہے

اساتذہ کو اس بات کا خود دھیان رکھنا چاہئیے کہ والدین اپنے جگرگوشوں کو برے اعتماد سے استاد جیسی ہستی کے حوالے کرتے ہیں۔ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بچوں کی شخصیت سازی میں حتی الامکان کوشش پیار سے کریں لیکن بگاڑ نظر آنے پر اپنے مار کے اختیارات کا استعمال کریں۔جو سزا کا حق دار ہے اسے سزا ملنی چاہیےلیکن سزا اذیئت نہیں بننی چاہیے۔

No comments:

Post a Comment

DRUG ADDICTION

  کسی بھی بیماری کے لیے ہم ادویات کا استعمال کرتے ہیں یہ ایسے کیمیکل ہوتے ہیں جو کسی کی جسمانی یا نفسیاتی تبدیلے کا باعث بنتے ہیں۔دہکھنے می...